Lyrics Manqabat Hazrat Ali a.s

یا رب  وہ دے  زبان  جو  نعرہ لگا سکے
مولا علی ؑ کے ذکر کی محفل سجا سکے

نفسِ نبی ؑ کی دل میں محبت رکھے بغیر
کوئی نہیں ہے ایسا جو خالق کو پاسکے

وارث نبی ؐ کے علم کا ہوتا ہے بس وہی
جو راز  کائنات  کے   پل  میں  بتا سکے

منبر سے مصطفیؐ کے جو دے درسِ زندگی
اور ٹھوکروں سے چاہے تو مردے جِلا سکے

ہے کون مرتضی ؑ کے سوا اس جہان میں
انگلی پہ اپنی جو درِ خیبر اٹھا سکے

دوشِ نبی ؐ پہ بیٹھ کے توڑے ہیں بت سبھی
جز کون ہے  علی ؑ کے جو رتبہ یہ پا سکے

عشقِ علی ؑ میں جیتے ہیں اہلِ ضمیر لوگ
یہ آگ وہ نہیں جسے پانی بجھا سکے

عشقِ ابوتراب ؑ سے روشن ہے زندگی
رنگِ ولا وہی ہے جو چہروں پہ چھا سکے

ہم ہی دعائے فاطمہ زہراؑ ہیں بالیقین
ہمت نہیں کسی کی کہ ہم کو مٹا سکے

ہے آرزو شفاؔ کی کہ حمزہ یہ منقبت
مولا علیؑ کو خلدِ نجف میں سنا سکے

         از قلم حیدر شفا

SadatTv

Comments