ایام(دنوں) سے دشمنی نہ رکھو ورنہ وہ تم سے دشمنی رکھیں گے کا مفہوم
صقر بن ابی دلف کہتے ہیں میں نے متوکل کے زنداں میں امام علی نقی ع سے ملاقات کی اس وقت امام علی نقی ع اک بوریے پر بیٹھے ہوئے تھے اور انکے سامنے قبر کھدی ہوئی تھی
میں نے آقا کو سلام کیا آپ ع نے بیٹھنے کا حکم دیا اور مجھ سے فرمایا صقر بن ابی دلف یہاں کیسے آئے ہو ؟
میں نے عرض کیا آپ ع کی زیارت کے لیے حاضر ہوا ہوں
پھر میں قبر کو دیکھ کر بے ساختہ رونے لگا
امام علی نقی ع نے فرمایا صقر مت گھبراؤ یہ مجھے کوئی گزند نہیں پہنچا سکیں گے
میں یہ سن کر مطمئن ہو گیا اور اللہ کا شکر ادا کیا
میں نے امام ع کی خدمت میں عرض کی مولا ع میں نے نبی اکرم ع سے ایک حدیث سنی ہے جسکا مفہوم میں آج تک نہیں سمجھ سکا
آپ ع نے فرمایا تمہارا اشارہ کس حدیث کی جانب ہے ؟
میں نے عرض کی رسول ع کی اک حدیث ہے کہ دنوں سے دشمنی نہ رکھو ورنہ دن بھی تم سے دشمنی کریں گے اس حدیث کا مفہوم آج تک میرے ذہن میں واضح نہیں ہوا
امام علی نقی ع نے فرمایا ایام سے مراد ہم ہیں ہفتہ رسول خدا ع کا دن ہے اتوار امیر المومنین ع سوموار حسن ع و حسین ع منگل علی بن حسین ع محمد بن علی ع و جعفر بن محمد ع بدھ موسی بن جعفر ع و علی بن موسی ع و محمد بن علی ع و علی بن محمد ع کا دن ہے جمعرات میرے فرزند حسن عسکری ع اور جمعہ میرے پوتے صاحب الزمان ع کا دن ہے اہل حق ان پر اجتماع کریں گے اور وہ اس جمعیت کی حق کی وجہ سے زمین کو عدل و انصاف سے یوں پر کریں گے جیسا کہ وہ ظلم و جور سے بھری ہو گی ایام کا یہ ہی مفہوم ہے خبردار دنیا میں رہ کر ان سے دشمنی نہ کرنا ورنہ آخرت میں یہ تمہاری دشمنی کریں گے
پھر فرمایا اب تم چلے جاؤ تاکہ ظالموں کی نگاہوں میں نہ آؤ
توضیح.
عربی زبان میں ہفتے کے دن اسطرح گنے جاتے ہیں یوم البست یوم الاحد یوم الاثنین یوم الثلاثا یوم الاربعاء یوم الخمیس یوم الجمعتہ
پہلا دن یوم البست (ہفتہ)سبت کا دن یعنی سکون کا دن تو گویا یہ دن ان شخصیت سے موسوم ہے جس نے کائنات کو رحمت و سکون عطا کیا اور وہ ذات پاک وہ ہی ہے جن کے متعلق اللہ نے فرمایا ہم نے آپ ع کو عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا
عربی کیلنڈر میں دوسرا دن یوم الاحد ہے یعنی احد کا دن بالفاظ دیگر یہ ان ہستیوں کے نام سے موسوم ہے جو مخلوقات میں احد ہے بے مثال ہے یہ ذات حضرت علی ع کی ہے اسی لئے یہ دن حضرت کا قرار پایا
تیسرا دن یوم الاثنین(سوموار) ہے یوم الاثنین کے لغوی معنی ہیں دو کا دن تو یہ دن دو ایسی ہستیوں سے موسوم ہے جو رتبے اور فضیلت کے اعتبار سے برابر ہیں اور وہ دو بے بے مثال افراد امام حسن ع اور امام حسین ع ہیں اسی لئے یوم الاثنین ان بھائیوں کا دن ہے
یوم الثلاثا (منگل) اس لفظ کے مغوی معنی ہیں تین کا دن تو یہ دن امام زین العابدین ع امام محمد باقر ع امام جعفر صادق ع ان تین معصوموں کا دن ہے
یوم الاربعاء(بدھ) کے معنی ہیں چار کا دن تو یہ دن امام موسی کاظم ع امام علی رضا ع امام محمد تقی ع اور امام علی نقی ع کا دن ہے
یوم الخمیس(جمعرات) لشکر کا دن تو یہ دن ان شخصیت کی طرف منسوب ہے جسکا تعلق لشکر و عسکر سے ہے اور معصومین ع میں وہ ذات امام حسن عسکری ع کی ہے
یوم الجمعتہ(جمعہ) یعنی جمع کرنے والے کا دن تو یہ دن اس عظیم شخصیت کا ہے جو لوگوں کو حق صداقت پر جمع کرے گا اور وہ ذات والا صفات والا امام صاحب الزمان ع کی ہے
اور اسی مناسبت سے ان ایام میں معصومین کی مخصوص زیارات پڑھی جاتی ہیں
کتاب.تاریخ پند
جلد.٤ صفحہ.١٠٩
Comments
Post a Comment