نقش زندگانی امام حسن عسکری علیہ السلام
ماہ ربیع الثانی (سن:۲۳۲ھ) کی دسویں تاریخ تھی جب سلسلۂ امامت کا گیارہواں وارث پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دار دنیا میں تشریف فرما ہوا اور مدینہ کی سر زمین نور جمال امامت سے منور ہوگئ _
اسم گرامی :حسن
القاب : زکی، عسکری، اور ابن الرضا قرار پائے_
کنیت: ابو محمد تھی۰
مادر گرامی کا نام : حدیثہ یا سلیل تھا : جن کے بارے میں امام علی نقی علیہ اسلام نے فرمایا کہ وہ جملہ عیوب و نقائص سے مبرا اور پاک و پاکیزہ خاتون ہیں _
آپ کے وقت ولادت امام علی نقی علیہ السلام کی عمر شریف تقریبًا سولہ سال چند ماہ کی تھی _
آپ کا لقب عسکری کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ آپ کے محلہ کا کا نام عسکر تھا :
زوجہ : جناب نرجس : کہ جو قیصر روم کی پوتی اور جناب شمعون و عیسی کی نواسی ہوتی تھیں اور انتہائی پاکباز اور مقدس خاتون تھیں ، جنھیں رب العالمین نے آخری حجت پروردگار کی مادر گرامی بننے کا شرف عنایت فرمایا تھا _
(حوالہ : نقوش عصمت:ص: ۶۱۳ تا ۶۱۵)
Click For Video 👇
Comments
Post a Comment