NOHA LAYRICS
JANAB E FATIMA ZEHRA s.a
خواب میں زہراؑ نے بابا کو جو دیکھا ایک شب
خوش ہوئ پاس میں بابا کے چلی جاؤنگی اب
ہائے رونے لگیں بچوں کا خیال آگیا جب
یہ خبر ہی نا ہوئ پاس حسینؑ آگئے کب
اماں ڈھونڈینگے کہاں یاد اگر آئینگی
ہم تو مر جائینگے گر آپ چلی جائینگی
ماں نے جب یہ سنا دل تڑپنے لگا
پیار کرتے ہوئے فاطمہ نے کہا
دیکھو حسینؑ میرے حسینؑ ایسے نہیں کہتے
ماں کسی کی ہمیشہ رہی ہے کبھی
میں بھی بچھڑی تھی اماں سے بچپن میں ہی
ماں کے جانے کا دکھ تو بہت تھا مگر
دیکھو میں بھی تو بن ماں کے جیتی رہی
تمکو میری قسم تم سے بچھڑیں جو ہم
ضبط کرنا ہے اے لال ماں کا یہ غم
دیکھو حسینؑ میرے حسینؑ ایسے نہیں کہتے
حال میں نے کسی کو سنایا نہیں
خود تو روئ علیؑ کو بتایا نہیں
میرا پہلو شکستہ ہے بس اسلئے
اپنے سینے سے تجھکو لگایا نہیں
ٹوٹی ہیں پسلیاں کرنا پائ بیاں
کتنی تکلیف میں جی رہی ہے یہ ماں
دیکھو حسینؑ میرے حسینؑ ایسے نہیں کہتے
مجھکو معلوم ہے میرے نورِ نظر
پیاس لگتی ہے تم کو بہت رات بھر
پیاس سہنے کی عادت بھی ڈالو ذرا
پیاسہ رہنا پڑے کب کہاں کیا خبر
پیاس تم کو لگے اور نہ پانی ملے
یہ دعا ہے کے وہ دن نہ آئے کبھی
دیکھو حسینؑ میرے حسینؑ ایسے نہیں کہتے
اے میرے دل میرے چین میرے حَسیں
نا پریشان ہو ماں ابھی ہے یہیں
دیکھو مرنے کی اب بات کرنا نہیں
موت سے پہلے ہم مر نا جائیں کہیں
تم ہو دنیا میری تم سے ہے زندگی
تم کو دیکھوں تو چلتی ہیں سانسیں میری
دیکھو حسینؑ میرے حسینؑ ایسے نہیں کہتے
تم کو کھانا بھی فضہؑ کھلائینگی اب
اور سویرے وہی منہ دھلائنگی اب
تم جہاں جاؤگے ساتھ جائینگی وہ
ساتھ ماں کی طرح وہ نبھائینگی اب
پالے گی اب وہی ضد نا کرنا کوئی
خوش رہوگے تو ماں کو بھی ہوگی خوشی
دیکھو حسینؑ میرے حسینؑ ایسے نہیں کہتے
دن وہ آیا کے جب چل بسیں فاطمہؐ
ماں کی میت پہ شبیرؑ نے دی صدا
تم بلاؤگی تو پاس آؤگا میں
ٹوٹے بندِ کفن فاطمہؐ نے کہا
آجا اے میری جاں تجھ پہ قربان ماں
جب حسینؑ آکے لپٹے تو بولی یہ ماں
دیکھو حسینؑ میرے حسینؑ ایسے نہیں کہتے
اے رضا اور ذیشان دل تھام لو
روکے شبیرؑ کہتے تھے اماں سنو
دیکھو تم نے بلایا تو میں آگیا
جب بلاؤں گا آؤگی وعدہ کرو
ماں نے وعدہ کیا بیٹا چپ ہوگیا
جب جنازہ اٹھا پھر نا آئ صدا
About Noha
Nohakhwan: Zeeshan Abidi
Poetry : Raza
Kalam Title: Wasiyat_Zehra Aur Hussain
Lyrics: Sadat Tv Network _STN
Comments
Post a Comment