کلام : امام محمد باقر علیہ السلام

 

جس علم کا جہاں میں بڑا احترام ہے

اس علم کی جبین پہ باقر کا نام ہے 


واعظ ذرا سی چکھ لے یہ باقر کا جام ہے 

یہ جام وہ ہے جس سے تغافل حرام ہے 


پہلی رجب ہے آؤ امانت کرو  سپرد 

جابر تمہارے پاس کسی کا سلام ہے 


سیرت وہی ہے ،حسن وہی، نام بھی وہی 

سچ ہے  یہ  جانشینِ  رسولِ  انام   ہے 


لازم ہے سب پہ آلِ محمد کی معرفت 

اس  کے  بغیر  دینِ  خدا  نا  تمام  ہے 


قرآن  کو  سمجھنا، شریعت کو جاننا 

اے نا شناسِ حق یہ  امامت کا کام ہے 


ہے آپ کا غلام مصدق یہ سچ نہیں 

وہ  آپ کے غلام کا ادنیٰ غلام ہے 


شاعر : اہلبیت جناب مصدق لاکھانی صاحب



Comments