کلام :امام علی نقی علیہ اسلام
اک سلسلہ زمیں تا فلک روشنی کا ہے
لگتا ہے آج جشن امام نقیؑ کا ہے
عصمت کے سلسلہ کو یہ چوتھا علی ملا
و اللہ اس کے سینہ میں دل بھی علی کا ہے
اک بار پھر علیؑ ہے محمد کی گود میں
لوگو یہ دن بھی تیرہ رجب کی خوشی کا ہے
بکھراتے جاؤ دوستو موتی درود کے
زہراؐ کے پاک گھر میں یہ موقع خوشی کا ہے
عالم بنا دیا ہے بہتر زبان کا
ایسا کمال اے ابو ہاشم کسی کا ہے ؟
اے شیخ آنکھ رکھ کے بھی تو دیکھتا نہیں
سارا قصور تیری نظر کی کمی کا ہے
اک روز ہم فقیر بھی سامرہ جائیں گے
ہم کو یہ اعتماد ہے ، وہ در سخی کا ہے
ہے ساری کائنات کا مالک علی نقیؑ
جس کی ہے کائنات مصدق اسی کا ہے
شاعر اہلبیت: جناب مصدق لاکھانی صاحب
Comments
Post a Comment