شاعری میں مدحِ زینب کا جہاں عرفان ہے
ذکر قم کی شاہزادی کا وہاں آسان ہے
شہرِ قم چھوٹا ہے لیکن ایسی اسکی شان ہے
اس کا ہر کوچہ مکمل کشورِ ایران ہے
سانس لیتے ہیں اسی کی خاک میں زندہ علوم
اس لئے اس کی فضا میں زندگی ہے ، جان ہے
آج پیاسے ہی سہی یہ تشنہ کامِ معرفت
قم بہت نزدیک ہے اس کا تو اطمینان ہے
ٹھوکریں لفظوں کے صحرا میں نہیں کھاتے کبھی
اپنا معیارِ ثنا قرآن تھا ، قرآن ہے
سیرتِ حیدر سے ہٹنے کا نتیجہ دیکھیئے
اب سیاست کا نہیں ، افکار کا بحران ہے
ہاں مصدق کربلا اک دائمی تحریک ہے
سچ کہوں ، تجھ میں اسی تحریک کا فقدان ہے
کلام : جناب مصدق لاکھانی صاحب
Comments
Post a Comment