نور حق جس میں پلا وہ گھر ابو طالب کا ھے
اک امام اور ایک پیغمبر ابو طالب کا ھے
آ یت تطہیر والے گود میں جس کی پلیں
اتنا پاکیزہ فقط پیکر ابو طالب کا ھے
سامنے جسکے علی بھی سر اٹھا سکتے نہیں
دو جہاں میں اتنا اونچا سر ابو طالب کا ھے
بدر سے لے کر جہاد کربلا تک دیکھ لو
خون جتنا بھی بہا حق پر ابوطالب کا ھے
کفر کا فتویٰ علی کو بھی دیا جاتا مگر
ذوالعشیرہ سے جہاں کو ڈر ابوطالب کا ھے
جب سے پیدا ہوکےبت توڑے ہیں اسکےلال نے
جوخداکاگھر تھا وہ اب گھرابو طالب کا ھے
ساری دنیا جسکو شھر علم کہتی ھے نظیر
وہ ابو طالب کا اسکا در ابو طالب کا ھے
کلام ۔ میر نظیر باقری
Comments
Post a Comment