Fizza Khayal Rakhna - فضّہ خیال رکھنا - Noha Lyrics

 

فضّہ خیال رکھنا


بڑا سکون ہے زہؐرا کو تم سے ہوتے ہوئے 

بتوؐل فضّہ سے کہنے لگی یہ روتے ہوئے 


یہ آخری وصیت کرتی تھی روکے زہرؐا ... 

فضّہ خیال رکھنا...

اب میں تو جا رہی ہوں گھر کا میرے ہمیشہ ... 

فضّہ خیال رکھنا....


رُکتی ہے سانس میری پسلی کے ٹوٹنے سے 

تسبیح پڑھ نہ پائی اُنگلی کے ٹوٹنے سے 

کیسے رہی میں زندہ سب سے اسے چھپانا ...  

فضّہ خیال رکھنا...


اے فضّہ یاد تم کو مُحسِن کا خون ہوگا 

اللّلہ کی قسم تب مجھکو سکون ہوگا 

ہر شام جاکے در پر تم ایک دیا جلانا ... 

فضّہ خیال رکھنا...


بابا کے بعد اپنے لب کھولتے نہیں ہیں 

رہتے ہیں چپ ہمیشہ کچھ بولتے نہیں ہیں 

مرنے کے بعد میرے کوئی نہیں علؑی کا ... 

فضّہ خیال رکھنا...


مجھکو حسؑن نے دیکھا کھاتے ہوئے تماچے

آتی ہے شرم مجھکو اس واسطے حسؑن سے 

جو ظلم مجھ پہ گزرے ہر گز نہ ذکر کرنا ۔۔۔  

فضّہ خیال رکھنا...


شبّیر سے نہ غافل ہو جانا لمحہ بھر کو 

لگتی ہے پیاس اکثر شب میں میرے پسر کو 

پانی اُسے پلانا رہ جائے نہ وہ پیاسا ۔۔۔ 

فضّہ خیال رکھنا...


چلتی ہوں اپنے گھر میں دیوار کے سہارے 

کہتی نہیں علؑی سے کچھ بھی حیا کے مارے

پوچھے علؑی جو تم سے کچھ بھی نہیں بتانا ۔۔۔  

فضّہ خیال رکھنا...


مرنے کے بعد میرے جب ہو علؑی کی شادی

عبّاؑس کی ولادت کچھ دن کے بعد ہوگی 

اُس کو میری طرف سے میرا سلام کہنا ۔۔۔ 

فضّہ خیال رکھنا...


بھوکے نہ سوئے بچّے کھانا اُنہیں کھلانا

اُنکو لحد پہ میری ہر روز لیکے آنا 

تُم کو میری قسم ہے اس بات کا ہمیشہ ۔۔۔ 

فضّہ خیال رکھنا...


کلثوم اور زینب سر ننگے جب رہینگی 

عبّاؑس بھی نہ ہوگا کس سے بھلا کہینگی 

بچّوں کی طرح اپنے تُم میری بیٹیوں کا ۔۔۔ 

فضّہ خیال رکھنا...


عبّاس پر ہمیشہ میرا کرم رہے گا

جعفر حسن کے دل میں بس میرا غم رہےگا 

ہیں نوحہ خوان میرے تُم روزِ حشر اِنکا ۔۔۔۔  

فضّہ خیال رکھنا...




Comments