Ghadeer Manqabat Lyrics 2023 - PEER ALI Lyrics - Mirza Hasan Mujtaba - 18 zilhaj New Manqabat 2023 - Mankunto Mola
شاعری (مرزا حسن مجتبیٰ)
پیر علی پیر علی پیر علی پیر علی
کیوں در در میں جھولی پھیلاوں ہے جب میرا پیر علی
سارے پیروں کے بھرتا ہے کاسے ہے سب سے امیر علی
پیر علی پیر علی پیر علی پیر علی
مولائے کائنات ہے پیروں کا پیر ہے
غوث الورٰی وہی ہے وہی دستگیر ہے
اس سادگی کو میری حقارت سے تو نہ دیکھ
میں تو فقیر ہوں ، میرا مولا امیر ہے
بھیک شاہوں کو بھی بانٹتا ہے جو ہے تیرا فقیر علی
پیر علی پیر علی پیر علی پیر علی
جو بھی ابوتراب کے در کا فقیر ہے
وہ ساری کائنات میں سب سے امیر ہے
غیروں کی مدح کر نہیں سکتی میری زباں
شمال میرے لہو میں شرابِ غدیر ہے
دوجہاں پہ علی کی بادشاہی ہے مولائے غدیر علی
پیر علی پیر علی پیر علی پیر علی
جب سے جبیں جھکائی ہے اس بارگاہ میں
کتنا بلند ہوں میں خدا کی نگاہ میں
جیسے ہیں میرے سامنے میری ہتھیلیاں
ایسے ہے کائنات علی کی نگاہ میں
یہ کوئے عشقِ حیدرِ کرار ہے یہاں
بیٹھے ہیں بادشاہ فقیروں کی راہ میں
ہے وہ آزاد مثلِ قلندر جو ہے تیرا اسیر علی
پیر علی پیر علی پیر علی پیر علی
علی یا علی علی یا علی
علی یا علی علی یا علی
علی یا علی علی یا علی
علی یا علی علی یا علی
(1)
چه شود ز راه وفا اگر ، نظری به جانب ما کنی ؟
که به کیمیای نظر مگر ، مسِ قلب تیره طلا کنی
کیا ہو اگر تم ہمیں وفا داری کی خاطر، ہماری جانب اک نظرِ عنایت فرمادو
اپنی کیمیائی /کراماتی نظر سے، ہمارے تانبے والے دل کو کندن (سونا) بنا دو
(2)
چمن از رخ تو روایتی شکر از لب تو حکایتی
چہ شود گھی ز عنایتی نظری بہ سوی گدا کنی
چمن تمہارے چہرے کی روایت ، شکر تمہارے ہونٹوں کی کہانی بیان کرے
کیاہواگر تم اس بھکاری کو اِک مہربان اشارہ عنایت فرمادو
علی یا علی علی یا علی
علی یا علی علی یا علی
(3)
تو به شهر علم نبی دری ، تو ز انبیا همه بهتری
تو غضنفری و تو صفدری ، چو میان معرکه جا کنی
تم علمِ نبی کے شہر کا دروازہ ہو۔ تم تمام انبیا سے بہتر ہو۔
معرکہ/جنگ میں تم غضنفر اور صفدر (صفوں کو چیرنے والے ہو)
(4)
تو زنی بہ دوشِ نبی قدم، فکنی بتن ھمہ از حرم
حرم از وجودِ تو محترم ز صفا صفا تو صفا کنی
تم نبی کے کاندھوں پہ قدم رکھنے والے ہو۔
تم کعبہ سے بتوں کو توڑنے والے ہو
تمہارے وجود سے کعبہ محترم ہوا ہے ، صفا صفا تم نے صاف کیا
(5)
تو مراد من ، تو نجات من ، به حیات من ، به ممات من
چه زیان برم ؟ چه ضرر کنم ؟ تو برآوری ، و عطا کنی
تم میری مراد ہو ، تم میری نجات ہو ، میری حیات میں، میرے موت میں
کیا نقصان ہو میرا ؟ کیا ضرر ہو میرا ؟ کہ مجھے دینے والے ، اور عطا کرنے والے تم ہو
(6)
نہ رسد اگر بہ علی کسی بہ کجا رود بہ کجا رسد
بہ خدا قسم کہ اگر کسی بہ علی رود بہ خدا رسد
یا علی جو تم تک نہ پہنچا ، وہ کہاں گیا اور کہاں پہنچا۔
قسم خدا کی اگر کوئی علی تک پنچ گیا وہ خدا تک پہنچ گیا
علی یا علی علی یا علی
علی یا علی علی یا علی
Comments
Post a Comment